رحیم یارخان : یونین کونسل کے چپڑاسی جعلی وکیل کی ضمانت خارج

رحیم یارخان :یونین کونسل کے چپڑاسی جعلی وکیل کے خلاف درج کروائے گئے مشہور مقدمہ نمبری 112/22 تھانہ اے ڈویژن رحیم یار خان میں جعلی وکیل ملزم شہباز چنہ سابق چپڑاسی یونین کونسل واہ کہنہ کی عبوری ضمانت لاہور ہائیکورٹ بہاولپور سے بھی خارج,ملزم عدالت سے فرار
تفصیل کے مطابق جسٹس انوار الحق کی عدالت میں ملزم شہباز چنہ کی جانب سے ممتاز مصطفی ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ بشارت علی ہندل صدر ڈسٹرکٹ بار و ملک اعجاز احمد بوہڑ نے مدعی مقدمہ کی وکالت کی
جسٹس انوار الحق نے دوران بحث ممتاز مصطفی ایڈوکیٹ کو کہا کہ آپ کو تو فخر ہونا چاہئے کہ آپکو ایسی کیبنٹ ملی جس نے اس شجر ممنوعہ(جعلی وکلاء) کے خلاف کاروائی کی جرآت کر کے وہ کام کیا جو ووٹوں کی لالچ کی وجہ سے کوئی نہیں کرتا
عدالت نے بشارت علی ہندل و ملک اعجاز احمد بوہڑ کے معروضات سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت خارج کر دی جس پر ملزم سابق چپڑاسی یونین کونسل جو جعلی وکیل بن کر احاطہ عدالت رحیم یار خان میں عوام الناس سائلین کو لوٹتا تھا عدالت سے فرار ہو گیا ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button