رحیم یار خان: ڈی پی اوآفس میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل قائم کردیا گیا

رحیم یار خان :آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی پی اوآفس رحیم یار خان میں اینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل کا قیام کردیا گیا۔خواتین شہری کسی بھی مسئلے یا شکایت کی اطلاع ا ینٹی وویمن حراسمنٹ و وائیلنس سیل کو دیں۔
آئی جی پنجاب انعام غنی صاحب کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں اینٹی وویمن حراسمنٹ سیل قائم کر دیا گیا اورضلع بھر میں لیڈیز وکٹم سپورٹ آفیسر ز تعینات کر دی گئیں جوخواتین سے متعلق ہراسگی اور تشدد کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی، فوری طور پر اندراج مقدمہ،تفتیش تکمیل اور ملزم کے چالان ہونے تک درخواست دہندہ سے رابطہ میں رہیں گی۔

یہ سیل 24 گھنٹے بلا تعطیل کام کرے گا اور اسکی براہ راست نگرانی ڈی پی اورحیم یار خان اسد سرفراز کریں گے۔

خواتین کی شکایات پر زناء،اقدام زناء،وائیلنس، ہراسگی،تشدد اور دیگر معاملات پر فوری کاروائی کی جائیگی۔اور یہ سیل اخلاقی و قانونی سپورٹ مہیا کریگا۔

اس کے علاوہ خواتین شہریوں کی درخواستوں پرفوری ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ پیش کریں گی جس پر ڈی پی او قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو احکامات جاری کریگا۔

اس موقع پر ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اپنے پیٖغام میں کہا کہ خواتین کے مسائل صرف لیڈیز پولیس اہلکاران کے توسط سے ان کی دہلیز پر ہی حل ہونگے،

خواتین شہری کسی بھی مسئلے یا شکایت کی اطلاع وویمن سیفٹی ایپ،  پکار15یا(0685870032)(0685870033) (0685870021) پر دے سکتی ہیں، جس پر فی الفور ایکشن لیا جائے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button