لیاقت پور ارشد وٹو نے 3ہزار بوری گندم تحویل میں لیکر محکمہ خوراک کے حوالہ کر دی

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں گند م کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن،

اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عظمان چوہدری نے دریائے سندھ کچہ کے علاقہ میں ذخیرہ کی گئی6ہزار اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹو نے 3ہزار بوری گندم تحویل میں لیکر محکمہ خوراک کے حوالہ کر دی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزادنے بتایا کہ حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود او رانہیں معاشی استحکام فراہم کرنے کے لئے گندم کی امدادی قیمت 1800روپے فی من مقرر کی ہے اور گندم خریداری مہم میں مڈل مین کا خاتمہ کرتے ہوئے کسان کو گندم فروخت میں سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ کسان براہ راست اپنی گندم فروخت کرکے فوری رقم حاصل کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے گندم ذخیرہ کرنا شروع کر دی ہے جس کے باعث ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جار ی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے گذشتہ شب مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی9ہزار بوری گندم محکمہ خوراک کے حوالہ کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارروائیوں پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کے گودام سیل اور مقدمات درج کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تمام رمضان بازاروں کے انچارجز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،

انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اشیاءکی وافر مقدار کی دستیابی یقینی بنائے اور انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دے اور تمام رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے پُرانی غلہ منڈی اور مرکزی عید گاہ میں لگائے گئے رمضان بازار وں کا دورہ کرتے ہوئے دیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں، کریانہ اشیاءکی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اشیاءکی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازار ں کی خاصیت ہے جس کا تسلسل اختتام ماہ تک جاری رہنا چاہیے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر ارسلان کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے سبزی و پھلوں کے مختلف سٹالز پر جاکر نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button