سندھ پنجاب چیک پوسٹ پربڑی کارروائی
رحیم یارخان :محکمہ خوراک کی سندھ پنجاب چیک پوسٹ پربڑی کارروائی‘
ٹرالروں کے ذریعے 2ہزاربوری چینی سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘
چینی چینوٹ اورمیانوالی سے کراچی سمگل کی جارہی تھی‘
قبضہ میں لے کر ڈرائیور ٹرالروں سمیت کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے‘
گزشتہ شب محکمہ خوراک کے عملہ کونشاندہی کی گئی کہ ٹرالر نمبریTMB-166اورLRT4826کے ذریعے 2ہزار بوری المعز انڈسٹری میانوالی اور سفینہ شوگرمل چینوٹ سے کراچی سمگل کی جارہی ہے‘
جس پر محکمہ خوراک کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ پنجاب چیک پوسٹ پرٹرالرروک کر فی کس 1ہزاربوری قبضہ میں لے کر ٹرالروں کو ڈرائیوروں سمیت کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا