صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
رحیم یار خان :صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے اپنے دورہ رحیم یار خان کے دوران یونین کونسل مﺅ مبارک میں اپنے جد امجد حضرت حمید الدین حاکمؒ اور والد مخدوم رکن الدین کے مزرات پر حاضری دی۔صوبائی وزیر نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبا ئی وزیر خزانہ پنجاب نے کہا اولیاءکرام کے آستانے قلبی سکون کا باعث اور رشد و ہدایت کا مرکز ہیں، برصغیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں اولیاءکرام کا بہت بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بزرگان دین کی تقلید کرتے ہوئے انسانیت کی پر طرح خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔