ڈہرکی شوگر مل کا مختلف علاقوں میں کورونا ویکسینیشن کے لئے کیمپ

رحیم یارخان :ماچھی گو ٹھ :کوروناکی چوتھی لہر خطرناک اس محفوظ رہنے کے لیے ہر فرد کو ویکسی نیشن کرا نی ہوگی ،

محفوظ پاکستان کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا بھر پور کردار ادا کر نا ہو گاجب تک کورونا کی لہر ختم نہیں ہو جاتی اس وقت تک احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ۔
ڈی ایس ایم ایل مقامی آبادی کو کورونا سے محفوظ کر نے کے لیے ویکسی نیشن کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے مختلف علاقوں میں عوامی خدمت اور کورونا سے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل تیز کر کے کیمپ لگوارہے ہیں

8جولائی سے ڈہرکی شو گر مل محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے خدمت کا مشن جاری رکھے ہو ئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈہرکی شو گر مل کی ڈپٹی ایڈمن منیجر جام محمد امجد بھیٹ نے جنرل منیجر ایڈمن کرنل ( ر) کمال الرحمن کے ہمراہ دورہ کموں شہید کیمپ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ پہلے مر حلے میں800سے زائد ورکرز کو پہلی اور دوسری ڈوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے اب 1434فیملی ممبرزمیں سے400افراد کو ویکسی نیشن ہو چکی ہے

جبکہ1034فیملی ممبران کی ویکسی نیشن جاری ہے جبکہ مقامی آبادی جن میں کموں شہید ،ریتی ،گوٹھ چاچڑاں ،گوٹھ ملکاں ،چوک ماڑی ،مٹر گوٹھ،کوری دا کھوہ،جام سمار کھمبڑو،گوٹھ کالو خان رند،جھنگل دا گوٹھ میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے انشاء اللہ مقامی افراد کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیںشہریوں اور مقامی افراد کو چاہیے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسی نیشن لازمی کروائیں

تاکہ وہ خطرناک چوتھی لہر سے محفوظ رہ سکیں ۔اس موقع پر جی ایم ڈہر کی شو گر مل جاوید انور بھی موجود تھے انہوں نے بھی ڈہر کی شوگر مل کی طرف سے سندھ پنجاب بارڈر پر لگے کورونا کیمپوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور لوگو ں کو فوری ویکسی نیشن کروانے اور فیملی ممبران کو بڑھ چڑھ کر ویکسین کرا نے پر زور دیا ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button