رحیم یارخان:ایکٹو کریمینلز کو گرفتارکرنے کا ٹاسک،ڈی پی او اسدسرفراز
رحیم یارخان :ڈی پی او اسدسرفراز نے کہا ہے کہ پولیس افسران ایکٹو کریمینلز کی گرفتاری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل برؤے کار لائیں۔
عوام کی جان ومال سے کھیلنے کا کسی کو کوئی حق نہیں۔ پرامن عوام کو پولیسنگ کا حصہ بنا کر معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل سٹی اور صادق آباد کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرم کسی بھی وجہ سے ہو جرائم پیشہ کی حوصلہ شکنی از حد ضروری ہے تاکہ معاشرے کے امن کو برقرار رکھا جا سکے،
اس لیے ضروری ہے کہ شہری اور دیہاتی علاقوں میں ایکٹو کریمینلز کی گرفتاری ہے لیے روائتی و غیر روائتی اور جدید طریقوں کو استعمال کیا جائے جس کے لیے پولیس افسران کو اپنی تمام تر صلاحیتیں اور حاصل شدہ وسائل برؤے کار لانے ہوں گے،
انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس مملکت کے قانون کے مطابق جو اختیار دیا ہے عوام کی جان مال کے تحفظ کے لیے اس کا بھر پور استعمال کریں اور کسی بھر گمراہ کو کسی معصوم اور کمزور کی جان ومال سے کھیلنے کی ہرگز ہمت نہیں ہونی چاہیے،
ہر کسی کو نمونہ بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص قانون شکنی کی کوشش نہ کرے، انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں اچھے افراد کی کوئی کمی نہیں اس لیے عوام میں سے ایسے افراد کو پولیسنگ کا حصہ بنائیں
جو جرائم سے نفرت رکھتے ہوں اور پولیس معاونین اور مدد گار بن کر معاشرے سے جرائم کے قلع قمع میں پولیس کا ساتھ دیں ایسے افراد کو برسرے عام نہ کیا جائے بلکہ ان سے تعلقات کو پوشیدہ رکھیں جرائم اور جرائم پیشہ کے خلاف ڈٹ جائیں۔