معصوم بچوں کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ،پولیس کاروائی سے انکاری
رحیم یار خان: کوٹ عبداللہ، بھٹہ واہن تحصیل صادق آباد مسجد کے قاری کی جانب سے معصوم بچوں کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ
گزشتہ کئی سال سے کوٹ عبداللہ کی مسجد میں امامت اور بچوں کو قرآن پاک ناظرہ کی تعلیم دینے والے قاری بشیر احمد شاکر کیجانب سے معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آنے پر علاقہ کے لوگوں میں غم و غصہ جبکہ مذکورہ قاری موقع سے فرار۔
پولیس چوکی چوک بہادر پور سے متاثرین نے رابطہ کیا اور درخواست جمع کرواتے ہوئے قاری بشیر احمد شاکر کیجانب سے اپنی جگہ امامت کیلئے متعین کئے جانے والے قاری ندیم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر چوک بہادر پور چوکی انچارج محمد ریاض ASI کے حوالے کیا۔
مگر ASI ریاض چوکی انچارج نے قاری ندیم سے مذکورہ نامزد ملزم قاری بشیر احمد شاکر سے متعلق تفتیش کرنے کی بجائے ساز باز کرتے ہوئے رہا کر دیا۔
علاقہ مکین بڑی تعداد میں پولیس چوکی چوک بہادر پور پہنچے تو پتا چلا کہ قاری ندیم کو چوکی انچارج پہلے ہی ساز باز کرکے رہا کر چکے ہیں۔
قاری بشیر احمد شاکر ترنڈہ میر خان تحصیل لیاقت پور کا مستقل رہائشی ہے جبکہ اس کی موجودہ رہائش مکان نمبر: 22، کالفت کالونی خانپور ہے۔
چوکی انچارج محمد ریاض ASI کیجانب سے متاثرین کیجانب سے دی جانے والی درخواست کی کاپی مہیا کرنے سے انکار۔
متاثرہ خاندانوں کیجانب سے اسرار پر بمشکل چوکی انچارج محمد ریاض ASI متاثرہ بچوں کے میڈیکل کرانے پر رضامند ہوئے۔
رحیم یارخان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان تھانہ صدر صادق آباد کی حدود میں مبینہ طور پرمددسہ کے بچوں سے زیادتی کا معاملے پر ڈی پی او اختر فاروق کا واقعہ نے نوٹس لیا اور اطلاع ملتے ہی پولیس نے متاثرہ تینوں بچوّں کا میڈیکل کرواتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں
ڈی پی او رحیم یار خان اخترفاروق کی اے ایس پی صادق آباد اور ایس ایچ او تھانہ صدر صادق کو وقوعہ کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جلد از جلد ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے