رحیم یارخان میں خاتون اسلام کی تعلیمات سے متاثر
رحیم یارخان : سکینہ نامی ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ اسلامیہ دارالعلوم گلشن اسلام میں چیئرمین آر گنائیشن فار نومسلم وجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ قبول اسلام کے بعد نومسلم کا نام سکینہ سے تبدیل کرکے سعدیہ رکھا گیا۔
اس موقع پر قاری ظفر اقبال شریف نے نو مسلم کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی صداقت وسچائی سے متاثر ہو کر غیر مسلم حلقہ بگوش اسلام ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک اندرون و بیرون ممالک سے سینکڑوں کی تعداد میں غیر مسلم افراد اسلام قبول کر چکے ہیں۔ اس موقع پر محمد انوراشرف،محمد عثمان اکرم،میاں انس ظفر۔ میاں ساجد،میاں عاطف بشیر،ملک اعجاز ودیگر موجود تھے