عبدالباسط خان بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی حمایت کا اعلان کردیا

رحیم یارخان : وکلاء وسیب اتحا د کا اہم اجلاس،متفقہ طورپر امیدوار برائے صدر ہائی کورٹ بارممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط اخان بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی حمایت کا اعلان کردیا،

جیت یقینی ہوگئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وکلاء وسیب اتحا د کا اہم اجلاس سردار عبدالمجیب ویہا ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سابق سینئرنائب صدر ڈسٹرکٹ بار رئیس خالق داد چاچڑ،ایگزیکٹیو ممبرفضل الرحمن پتافی،عقیل بخت سانگی،شکیل سانگی،جام فیاض کھمبڑا،ملک عبدالحمید،سردارشہزادخان رند، ایڈوکیٹس ودیگر ممبران نے شرکت کی اورمتفقہ طورپر 25فروری ہونے بہاولپورمیں ہونے والے ہائیکورٹ کے الیکشن میں امیدوار برائے صدر ہائی کورٹ بارممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط اخان بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کی حمایت کا اعلان اس موقع پرسردار عبدالمجیب ویہا ایڈوکیٹ نے کہا کہ سردار عبدالباسط اخان بلوچ ایڈووکیٹ رحیم یارخان بار سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان کا حق زیادہ بنتا ہے اوران کی بطور ممبرپنجاب بارکونسل وکلاء کے لئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں امید ہے کہ وہ منتخب ہوکر وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button