پچاس ہزار نفوس پر مشتمل موضع احسان پور میں جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ گئے
رحیم یار خان: پچاس ہزار نفوس پر مشتمل نواحی علاقہ موضع احسان پور میں جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ گئے‘ تعفن سے وبائی امراض عام‘ عملہ صفائی تعینات نہ ہو سکا‘ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے توجہ کا مطالبہ۔
پچاس ہزار نفوس پر مشتمل احسان پور میں گلیوں‘ محلوں‘ گزرگاہوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ گندگی اورتعفن سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
علاقہ بھر میں وبائی امراض بھی عام ہو چکے ہیں‘ احسان پور اور نبی پور جیسے اہم علاقے میں عملہ صفائی موجود نہیں جو کہ کافی عرصے سے نکال دیئے گئے اور تا حال تعینات نہ کیے گئے۔
شہریوں محبوب احمد‘ یعقوب لالہ‘ عامر سہیل بھٹی‘ حسین اسماعیل‘ ثقلین احمد‘ عون اسماعیل اور دیگر نے ضلعی انتظامیہ سے عملہ صفائی تعینات کرنے اور گندگی سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔