رحیم یارخان :کورونا وائرس 24گھنٹوں میں 12افراد میں تصدیق ہوگئی۔محکمہ ہیلتھ
رحیم یارخان: کورونا وائرس میں روز بروز اضافہ‘گزشتہ24گھنٹوں میں 12افراد میں تصدیق ہوگئی۔
محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ڈاکٹر سمیت 12افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا .
جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریض کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔
وائرس سے متاثرہ افرادمیں اللہ بخش‘محمد آصف‘محمد یونس‘ آصف علی‘سعد رفیق‘مشتاق احمد‘محمد آصف‘ فاطمہ امجد‘امہ حانی‘خالدہ پروین‘مومنہ رمضان اور محمد ذیشان کے نام شامل ہیں۔
محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5765جبکہ اموات کی تعداد 240 اورصحت یاب ہونے والے 5460 افراد ہیں۔