اے یس پی(یوٹی) فہیم کلوڑ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
رحیم یارخان :ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی جانب سے اے یس پی(یوٹی) فہیم کلوڑ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد،
محکمہ پولیس ک جانب سے یاد گاری شیلڈ دی اور پر تکلف ظہرانہ دے کر الوداع کیا۔
بھرتی ہونے والے اے ایس پی (یوٹی) فہیم کلوڑ نیشنل پولیس اکیڈمی میں تربیت کے بعد فیلڈ اٹیچ منٹ کے لیے ضلع رحیم یارخان بھیجے گئے تھے جہاں پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی نگرانی میں انہوں نے اپنی تربیت مکمل کی جس میں انہیں ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہوئے محکمانہ رموز سے آشنائی فراہم کی اور انہیں محکمہ کی ورکنگ سیکھنے کے لیے مختلف برانچز، تھانہ جات اور مدات میں بھیجا جہاں پر ہیڈ آف دی برانچز نے انہیں تفصیلی طور پر پولیس ورکنگ کے بارہ میں آگاہی فراہم کی۔
گزشتہ روز ان کا عرصہ تربیت مکمل ہونے پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی جانب سے ان کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ڈی پی او نے ان کیساتھ ضلع رحیم یارخان میں حاصل کیے گئے تجربات اور سیکھے ہوئے کام پر سیشن کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی اور انہیں مفصل لیکچر دیتے ہوئے ان سے تفصیلی گفتگو کی تقریب میں اے ایس پی صادق آباد حسیب جاوید میمن،
اے ایس پی بھونگ شاہ زیب چاچڑ،اے ایس پی صدر دانیہ رانا، ڈی ایس پی لیگل رانا محمد رزاق،
ڈی ایس پی سٹی چوہدری آصف رشید، ڈی ایس پی خان پور سیف اللہ خان کورائی، ڈی ایس پی لیاقت پور ملک محمد اسلم صابر، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری اصغر علی اور ہیڈ آف دی برانچز نے شرکت کی،
اس موقع ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ فہیم کلوڑ محکمہ پولیس میں ایک اچھا اضافہ،
ہونہار اور باصلاحیت پولیس آفیسر ہیں، کام میں لگن اور یکسوئی ان کے تابناک مستقبل کی غماز ہے، ایس ڈی پی اوز نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
اے ایس پی (یوٹی) فہیم کلوڑ نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کو ایک بہترین استاد، رہنماء اور کہنہ مشق پولیس آفیسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ رضوان عمر گوندل جیسے سینئر اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے والے استاد کے شاگرد ہوئے ضلع رحیم یارخان پولیس سے جو تربیت حاصل کی وہ ان کی سروس میں سنگ میل اور کامیابی کا مظہر رہے گی اس موقع پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے انہیں محکمہ پولیس رحیم یارخان کی جانب سے یاد گاری شیلڈ دی اور پر تکلف ظہرانے کے ساتھ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں روانہ کی