اسلامیہ یونیورسٹی سینیٹ الیکشن کے لئے گہما گہمی شروع ہوگئی
رحیم یارخان :اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سینیٹ الیکشن کے لئے تین میل اور ایک فی میل اساتذہ کی سیٹوں کے لئے الیکشن کی گہما گہمی شروع ہوگئی۔
اتحاد اساتذہ کے ممبرز سیٹوں کے امیدوار پروفیسرز ظفر اقبال جاوید بسرا‘ خالد اعوان‘مسعود اقبال اور فی میل میں انیلہ یاسمین نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج حاصل پور کے اساتذہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے منشور کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر پروفیسرز محمد طارق گل‘طاہر محمود غوری، راوی محمد عدیل، محمد بابر، محمد عدنان، ناصر محمود گل، شہزاد علی، طاہر حسین‘ رحمت علی‘ امتیاز سلیم لودھی اور رشمت علی نے انہیں اپنے تمام ساتھیوں سمیت بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیٹ کی طرح ممبرز کی سیٹوں پر بھی اتحاد اساتذہ گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی تک تمام کالجز اساتذہ کو الیکشن کے لئے بیلٹ پیپرز تقسیم کردیئے جائیں گے۔