رحیم یارخان :بااثر افراد کا نوجوان کو دعوت کے بہانے گھر بلا کر مشکیں باندھ کر وحشیانہ تشدد
رحیم یارخان :قرض کی رقم واپس مانگنے پر بااثر افراد کا نوجوان کو دعوت کے بہانے گھر بلا کر مشکیں باندھ کر وحشیانہ تشدد, ورثا کے آنے پر نیم مردہ حالت میں تڑپتہ چھوڑ کر فرار,
زخموں سے چور نوجوان ہسپتال پہنچ کر جاں بحق, مقدمہ درج, تشدد کرنے والے چاروں ملزم گرفتار, پولیس ایک نامزد ملزم کے بے گناہ کرنے کے درپے ہے, DPO رحیم یار خان و اعلی حکام نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں, ورثا کا احتجاج, میرٹ پر تفتیش جاری ہے کسی سے زیادتی نہیں ہو گی,,, SHO رانامحمد عارف,
موضع رم کے رہائشی مہر عابد سیال, مہر یسین سیال, ماسٹر نذیر احمد سیال کی قیادت میں عبدالخالق سیال, بشیر احمد سیال, جلیل احمد سیال, محمد ابراہیم سیال, محمد خادم سیال, عاشق سیال, صغیر سیال, ظفر سیال, صابر سیال, رفیق سیال و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انکے نوجوان محمد کامران کا بستی ویہا میں لین دین تھا عید کے روز شام کو اسے دعوت کے بہانے بلا کر سجاد ویہا, اجمل, ویہا, ریاض احمد, ارشاد احمد نے باندھ کر سرئیے, سوٹیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا, ہمارے وہاں پہنچنے پر ملزمان محمد کامران کو نیم مردہ تڑپتا چھوڑ کر فرار ہوگئے زخموں سے چور محمد کامران کو خان بیلہ ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا
شیدانی پولیس نے چاروں بااثر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ہمیں علم ہوا ہے کہ پولیس مرکزی ملزم محمد اجمل کو بے گناہ کرکے چھوڑنا چاہتی ہے جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے DPO رحیم یار خان و اعلی حکام فوری نوٹس لیکر ہمیں انصاف دیں اور چاروں ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائیں اس سلسلہ میں SHO تھانہ شیدانی شریف رانامحمد عارف کا موقف ہے مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا