رحیم یارخان میں روڈ حادثات کی بڑی وجہ پھٹہ رکشہ ہے،ڈاکٹر آصف شاہ

رحیم یار خان :شیخ زاید ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈائریکٹر ایمرجنسی و اسسٹنٹ پروفیسر پیڈز سرجری ڈاکٹر آصف شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں لائے جانے والے زخمیوں میں سب سے زیادہ تعداد پھٹہ رکشہ کے ساتھ ہونے والے ایکسیڈنٹ کی ہوتی ہے‘

ڈاکٹر آصف شاہ
ڈاکٹر آصف شاہ

دوسرے نمبر پر دیہاتوں میں چارے کی کٹائی کے لئے لگائے گئے ٹوکہ مشین کی زد میں آکر زخمی ہونے اوراپنے ہاتھ اور انگلیوں سے محروم ہونے والوں کی ہے۔ آئے روز سڑکوں پر کم سن اور نہ تجربہ کار رکشہ ڈرائیور لاپرواہی سے رکشہ چلاتے ہوئے شہریوں کو زخمی کر رہے ہیں اور انکی لاپرواہی کا خمیازہ کئی شہری اپنی جانیں گنوا کر اور جو زندہ بچ جائیں وہ اپنے جسمانی اعضاء گنوا کر معذوری کی زندگی کے ساتھ گزارکر بھگت رہے ہیں۔دوسری طرف دیہاتوں میں مویشیوں کے چارے کاٹنے کے لئے لگائے گئے ٹوکہ مشین سے بھی چارہ کٹائی کے دوران ذرا سی غفلت برتنے پر اپنی ہاتھ اور انگلیوں سے محروم ہو جاتے ہیں اس حوالے سے دیہات میں رہنے والے مویشی پال حضرات کو چاہئے کہ وہ نہایت احتیاط برتیں خاص طور پر چھوٹے بچوں کو ایسی جان لیوا مشینوں سے دور رکھیں اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ خصوصا پولیس کو چاہئے کہ وہ پھٹہ رکشہ چلانے والے نو عمر اورناتجربہ کار ڈرائیور کو ہر گز رکشہ چلانے کی اجازت نہ دیں تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ بنائی جا سکے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button