ہندولڑکی کا لاڑکانہ کی عدالت میں بیان قلم بند ،10افراد دائرہ اسلام میں داخل

ہندولڑکی کا لاڑکانہ کی عدالت میں بیان قلم بند ،عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی،دارالامان منتقل

چند روز قبل اغوا مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لاڑکانہ کی رہائشی لڑکی کو کراچی سے بازیاب کروالیا گیا، پولیس نے مبینہ شوہر سمیت لڑکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاڑکانہ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔

لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے مسلمان ہوکر اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکی کے والد نے چند روز قبل بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

لڑکی نے عدالت کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے مسلمان ہو کر اپنی مرضی سےشادی کی ہے، مجھے اور میرے شوہر کو  تنگ نہ کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو دارالامان بھیجنے کے احکامات دے دیئے، لڑکی کو دارا لامان بھیجنے سے قبل والدین سے ملوایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے محمد فواد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

محمد فواد نے پولیس کو بیان دیا کہ لڑکی نے میرے آفس پہنچ کر مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، سمجھانے کے باوجود نہ مانی تو اسے اپنے گھر والوں سے ملوایا۔

مبینہ شوہر فواد کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مسلمان کر کے سٹی کورٹ کراچی میں شادی کرلی۔

لڑکی کے واقعے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا تھا، وزیراعلی نے  ڈی آئی جی کو فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں قادیانیت سے تائب ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے 10 مرد و خواتین کے اعزاز میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مبلغ ختم نبوت مولانا مفتی راشد مدنی کی زیر نگرانی اور مولانا قاضی شفیق الرحمن کی زیر سرپرستی میں جامعہ قادریہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں قادیانیت سے تائب ہونے والے ملک طاہر، ملک رضا اکرام،ملک شفقت الہی،ملک اسامہ طاہر،ساجدہ اکرام،ثوبیہ،شاہینہ طاہر، توبہ طاہر،حمنہ طاہر کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا قاضی شفیق الرحمن نے انہیں کلمہ پڑھایا،نو مسلموں نے اپنے تائثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹے نبی مرزاغلام قادیانی کی جھوٹی نبوت سے تائب ہو کر محمد عربیﷺ کی غلامی میں آچکے ہیں،
قادیانیت دجل و فریب کا نام ہے،اور قادیانی سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں،مسلمان قادیانیت کے دھوکے سے بچیں،ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے،اس موقع پر فضاء ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،

تقریب سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا مفتی راشد مدنی،مجلس احرار اسلام شعبہ تبلیغ کے مرکزی ناظم ڈاکٹر محمد آصف،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا قاضی شفیق الرحمن،قاری ظفر اقبال شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ایک بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے ہم قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہیں کہ وہ اسلام قبول کر لیں، تقریب میں علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور انداز میں شرکت کی,

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button