رحیم یارخان:شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال ، دستیاب طبی وسائل اور طبی عملہ سمیت60سال سے زائد شہریوں کو کورونا وائر س سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کورو نا وائرس کی ضلع میں مجموعی صور تحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے سی ای ا و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے2685مثبت کیسز ،2284صحت یاب جبکہ138اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور اس وقت263مثبت کیس موجود ہیں۔
ڈاکٹرز و طبی عملہ میں72کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ تعلیمی ادار وں میں کورونا ٹیسٹنگ کے دوران 57کیسز رپورٹ ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر نہایت شدید ہے جس کے باعث کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر انتظام تمام ہسپتالوں و طبی مراکز میں طبی عملہ کی حفاظت کے لئے تسلی بخش تعداد میں حفاظتی کٹس دستیاب ہیں۔
ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں بی ایس ایل لیب نے کام شروع کر دیا ہے اور اندر ایک یوم کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں 15وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ہیلتھ سٹاف اور 60سال سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے مکمل جبکہ ڈاکٹرز و ہیلتھ سٹاف کی حفاظت کے لئے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری حفاظتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ادارو ں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز پر کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں میں کور ونا سے تحفظ کی آگہی کےلئے تشہیر کے تمام ذر ا ئع ابلاغ کو استعمال کیا جائے تاکہ وہ غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے، پُر ہجوم جگاہوں پر جانے سے گریز کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدر ہ سلیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر ان موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سستے رمضان بازاروںکے ذریعے عوام کو معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز پیشگی اپنا ہوم ورک مکمل کر لیں۔یہ بات انہوں نے رمضان المبارک میں رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، مارکیٹ کمیٹی ، ریونیو، انجمن کریانہ اور سبزی و فروٹ منڈی کے عہدیداران سمیت دیگر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت ہے کہ رمضان بازاروں میں عوام کو آٹا، چینی، گوشت، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ عام بازار کی نسبت کم نرخوں پر دستیاب ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے بروقت آغاز کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری مکمل رکھیں جبکہ انجمن کریانہ ایسوسی ایشن اور پھل و سبزی کے عہدیداران بھی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اشیاءروزمرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔