رحیم یارخان،ایس ایچ او اظہر اقبال کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ

رحیم یارخان:سیاسی سماجی رہنماء محمدایوب عمر، ڈاکٹرحسنین، محمدکاشف جاوید، طارق خان لودھی، ڈاکٹرعطاء الرحمٰن نے کہاہے کہ ایس ایچ اوسٹی صادق آبادچوہدری اظہراقبال دبنگ اورپروفیشنل پولیس آفیسرہیں ان کی صادق آبادسٹی میں تعیناتی کاخیرمقدم کرتے ہیں صادق آبادمیں چوہدری اظہراقبال جیسے فرض شناس اورپروفیشنل پولیس آفیسرکی تعیناتی سے یقیناًجرائم کم ہوں گے۔
ان خیالات کااظہارصادق آبادکی معروف سیاسی سماجی شخصیات نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ انسپکٹرچوہدری اظہراقبال کی موجودہ حالات میں صادق آبادسٹی تھانہ میں بطورایس ایچ اوتعیناتی سے شہری خوش نظرآتے ہیں تودوسری طرف صادق آبادمیں جرائم پیشہ عناصرمیں کھلبلی مچی ہوئی ہے بدنام زمانہ شرپسندعناصرسوشل میڈیاپرانسپکٹراظہراقبال کے خلاف من گھڑت اورجھوٹاپروپیگنڈہ کررہے ہیں

جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ انسپکٹرچوہدری اظہراقبال انصاف پسندپولیس آفیسرہیں جوکس دباؤمیں آئے بغیرعام شہریوں کوانصاف کی بروقت فراہمی پریقین رکھتے ہیں

یہی وجہ ہے کہ صادق آبادسٹی تھانہ میں ان کی تعیناتی سے خوفزدہ شہرکاایک مخصوص کریمنل اورشرپسندگینگ انسپکٹراظہراقبال کے خلاف تعیناتی کے پہلے روزسے ہی سوشل میڈیاپرمنفی اورمن گھڑت پروپیگنڈہ کررہاہے

جن کے خلاف ڈی پی اورحیم یارخان کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء اورقانون نافذکرنے والے اداروں کونوٹس لیناچاہیے اورشرانگیزی کے ساتھ شہرکاامن تباہ کرنے والے مخصوص گینگ کے خلاف آپریشن ردالفسادکے تحت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button