نکاس گروپ آف کالجز میں سالانہ "نکاس سپورٹس فیسٹیول” انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئی

رحیم یارخان : نکاس گروپ آف کالجز میں سالانہ ’’نکاس سپورٹس فیسٹیول‘‘کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئی،
تقریب کے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید ارشاد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا، جنوبی پنجاب کے طلباء وطالبات تعلیم اورکھیلوں میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں اورنہ ہی ان بچوں میں کوئی ٹیلنٹ کی کمی ہے،
گرائونڈ آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں یہ کوئی محاورہ نہیں حقیقت ہے، تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کا ہونا بھی انتہائی ضروری عمل ہے، نجی سکولز اورکالجز تعلیم کے شعبہ میں گورنمنٹ کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے،
نکاس گروپ آف کالجز کا نام شعبہ تعلیم تو اپنی مثال تھا ہی لیکن آج یہاں آکر اس بات کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ادارہ کھیلوں میں بھی اپنا لوہا منوارہا ہے، نکاس گروپ آف کالجز بہترین تعلیمی نتائج کے ساتھ ساتھ کھیلوں اورہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔

کھیل کے دوران الجھنے والے کبڈی کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ تبدیل ہوگیا مگر نوجوانوں کے جذبات تبدیل نہیں ہوئے،

کھیل کو کھیل سمجھا جائے بیشک کہ میدان میں مدمقابل کے خلاف جذبات سے بھرپور ہوکراترنا پڑتا ہے لیکن اس کے ساتھ اپنے جذبات پر قابو رکھنا بھی ایک کھلاڑی کی پہچان ہوتی ہے،

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اسٹیج پر بلوا کر انہیں ایک دوسرے سے گلے لگوایا اور ایک سپورٹس مین ہونے کا درس دیا اور کھیلوں کے بہترین انعقادمیں کالج ہذاکے پرنسپل حافظ ذیشان رشید اوران کی ٹیم کومبارک بادپیش کرتاہوں۔ کالج ہذاکے پرنسپل حافظ ذیشان رشید نے کامیاب ’’نکاس سپورٹس فیسٹیول‘‘ کے کامیاب انعقاد پر کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحتمندجسم میں ہی صحتمند دماغ ہوتا ہے اس لیے نکاس گروپ آف کالجزکے طلباء کھلاڑی کھیلوں اور تعلیم دونوں میں شاندارکارکردگی پیش کرتے ہیں جب تک کھیلوں کومعاشرے میں عام نہیں کیاجاتابہترمعاشرے کی تشکیل ایک خواب رہے گا،


سٹوڈنٹس کی متوازن شخصیت کی تعمیرکے لیے کالج پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پربھی برابرتوجہ دیتا ہے۔ اس موقع پرانہوں نے مہمان خصوصی کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرطلباء کھلاڑیوں میں انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں ممبر ایگزیکٹو چیمبر آف کامرس چوہدری مقصود احمد سندھو اور میاں سعد حسن بھی موجود تھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button