خدمت آپ کی دہلیز پر سیوریج مین ہولز کی صفائی کے لیے بلدیاتی اداروں کا عملہ صفائی متحرک
رحیم یار خان:ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی ویژن پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کامیابی سے جاری، دوسرے مرحلہ میں سیوریج لائنوںاو رمین ہولز کی صفائی کے لیے بلدیاتی اداروں کا عملہ صفائی متحرک۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے صوبہ بھر میں صفائی، سیوریج مسائل کے خاتمہ اور سرکاری عمارتوں و جگہوں کو خوبصورت اور سرسبزو شاداب بنانے کے جس عزم کے ساتھ صوبہ میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے ضلع رحیم یار خان میں اس پروگرام پر من و عن عملدرآمد جاری ہے۔
ضلع کی تما م میونسپل ادارے وزیر اعلیٰ کے ویژن پرشہری و دیہی علاقوں کو صاف بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اس پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایات دی ہیں کہ ہم نے اپنے ضلع کو عوامی تعاون سے گندگی اور تعفن سے پاک بنانے کے ساتھ سرسبزو شاداب بھی بنانا ہے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں عوامی نمائندگان اور معززین علاقہ کو اس مہم میں شامل رکھا جائے تاکہ حکومتی پیغام کو گھر گھرپہنچایا جا سکے۔