رحیم یارخان کی سکول ٹیچر لاہور کے ہوٹل سے بازیاب،مقدمہ درج

رحیم یارخان: پولیس کی فوری کارروائی مبینہ سابقہ منگیتر کو اغواء کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ظاہر کے علاقہ ججہ عباسیاں کی رہائشی حسینہ مائی نے تھانہ ظاہر پیر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی (خ) جو کہ پرائیویٹ سکول ٹیچر ہے سکول سے چھٹی کے وقت گھر واپس آرہی تھی کہ اسے ہارون احمد اور دیگر دو ساتھیوں نے زبردستی کار میں سوار کر کے اغواء کر لیا ہے

جس پر ایس ایچ او ظاہر پیر اسداللہ مستوئی اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے اغواء کاروں کا تعاقب شروع کر دیا اور اس دوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرتے رہے اور آخر کار مغوی (خ) کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ماچھکہ میں کھلی کچہری سائلین کے مسائل سنے، ایس ڈی پی او بھونگ کو ہفتہ میں دو دن تھانہ ماچھکہ بیٹھنے کی ہدایت۔ ڈی پی او محمد علی ضیاء نے تھانہ ماچھکہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈی پی او بھونگ ڈی ایس پی حسن محمود جتوئی، سرکل ایس ایچ اوز تھانہ بھونگ  فقیر حسین، احمد پور لمہ نوید نواز واہلہ اور ایس ایچ او ماچھکہ تنویر جوندا سمیت تفتیشی افسران اور سندھ کے ملحقہ اضلاع کے پولیس افسران بھی شریک ہوئے،
اس موقع پر بھونگ سرکل کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے سائلین اور معززین علاقہ بھی کھلی کچہری میں موجود تھے جن میں کچھ مرد و خواتین سائلین نے اپنے مقدمات کے متعلق درخواستیں پیش کیں جن کی موقع پر موجود ایس ایچ اوز سے ڈی پی او نے وضاحت طلب کی اور ہدایات اور احکامات جاری کیے،

اس موقع پر معززین علاقہ نے بھی اظہار خیال کیا جس کے بعد ڈی پی او محمد علی ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ان کی ترجیح ہے جس کے لیے انہوں نے بھونگ اور صادق آباد سرکل کی نوعیت سے حکمت عملی کے تحت دیگر سرکلز سے زیادہ نفری تعینات کی ہے،

ملحقہ کچہ میں قبل ازیں متعدد آپریشنز کیے گئے ہیں جن میں چار گنگز گرفتار ہو چکے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے عناصر کو بھی حراست میں لے کر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو دن ایس ڈی پی او بھونگ تھانہ ماچھکہ میں بیٹھا کریں گے تاکہ اس دور دراز علاقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل اور شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس تمام تر وسائل اور صلاحیتیں عوام کے بہترین مفاد میں برؤے کار لا رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا عوام کا فرض ہے جہاں بھی جرائم پیشہ عناصر کی حرکات و سکنات دیکھیں بروقت پولیس کو اطلاع دے کر جرائم کے انسداد اور خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button