کسی بھی تقریب کی کامیابی کا دارومدار چھوٹے ملازمین پر ہوتا ہے,چوہدری شوکت حیات

رحیم یارخان: کسی بھی تقریب کی کامیابی کا دارومدار چھوٹے ملازمین پر ہوتا ہے جو اسے کامیاب بھی بناتے ہیں اور پروقار بھی بناتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنا ادارے کے سربراہ سمیت تمام افراد پر لازم ہوتی ہے کیونکہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہی بڑے بڑے فیصلے کراتی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر و ممبر سکول کونسل کمیٹی ورکرز ویلفیئر چوہدری شوکت حیات نے گزشتہ روز ورکرز ویلفیئر سکول بوائز سکینڈ شفٹ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں فرائض سرانجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی نہ ہو تو انکی کارکردگی شدید متاثر ہوتی ہے اور خوش دلی کی بجائے بے دلی وبیزاری جنم لیتی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ تعلیمی ادارے میں کام کرنے والے تمام افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔

انہوںنے کلاس ون سے فائیو کے سالانہ امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور والدین کی توجہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پوزیشن لینے والے بچے آئندہ بھی امتحانات میں اپنی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے ناصرف اپنے والدین بلکہ سکول ،پرنسپل اور اساتذہ کا نام روشن کریں گے۔

انہوںنے پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور سکول کے پورے عملہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پرنسپل بوائز سکول سیکنڈ شفٹ میڈم شگفتہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے سکول میں تمام فیکلٹی ممبران نے ایک ٹیم ورک کے طورپر فرائض سرانجام دیے اور بچوں کی تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ انکے سکول کے نتائج 100فیصد رہے ہیں ۔

انہوںنے مہمان خصوصی شوکت حیات کا بھی شکریہ اداکیا اور بتایا کہ سکول کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے شوکت حیات کی خصوصی توجہ اور چیمبرآف کامرس کے تعاون پر وہ بے حد مشکورہیں۔

انہوںنے اپنے سٹاف اور فیکلٹی ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے والدین کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا امتحان میں پوزیشن ہولڈر سمیت بہترین صفائی ستھرائی اور 100فیصد حاضری رکھنے والے طلبا و طالبات کو بھی تعریفی اسناد سے نواز ا گیا

جس پر والدین نے بھی اس اقدام کو خوب سراہا۔ تقریب تقسیم انعامات کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐ سے کیاگیا جس میں طلبا وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فیکلٹی ممبران نے ادا کیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button