رحیم یارخان :بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ‘ نوجوان زخمی
رحیم یارخان : بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ‘ مسلح ملزم نے ساتھی کی مدد سے 24 سالہ نوجوان کو جان سے مار دینے کی خاطر پسٹل کے فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے‘زخمی ہسپتال منتقل‘ مقدمہ درج۔
چک 211 کے رہائشی مولا داد نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کا 24 سالہ بھتیجا محمد مراد اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ باغ کے قریب مسلح ملزم سکندر علی نے ساتھی محمد احمد کی مدد سے اسے روک لیا اور جان سے مار دینے کی خاطر پسٹل کے فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔
وجہ عناد یہ تھی کہ ملزم محمد سکندر کو شبہ تھا کہ میرے اسکے بھتیجے محمد مراد کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی رنجش پر اس نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی‘ چچا کی رپورٹ پر پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔