کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں لادی گینگ کے ڈاکوﺅں کے خلاف آج دوبارہ سرچ آپریشن
ڈیرہ غازی خان :رینجرز اور پولیس نے سی ٹی ڈی ،بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز فورس کے ساتھ کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں لادی گینگ کے ڈاکوﺅں کے خلاف آج دوبارہ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا پیشقدمی جاری لادی گینگ اندر پہاڑ روپوش

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز لیہ کے دورہ کے دوران لادی گینگ کی طرف سے مغویان کے قتل کی دلخراش ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے لادی گینگ کے ڈاکوﺅں کی سرکوبی کیلئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پنجاب پولیس کو حکم دیا جس پر گزشتہ روز آپریشن کا آغاز کیا گیارینجرز اور پولیس فورس کی بھاری نفری سی ٹی ڈی کے ہمراہ کل سے علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد کو لادی گینگ سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا گیا

تاہم لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش چکرانی سمیت 17 اہم کارندوں میں سے کسی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی یہ گینگ 38 مقدمات میں اشتہاری ہیں۔
فورسز کی طرف سے انکی گرفتاری کیلئے پیشقدمی جاری ہے ذرائع کے مطابق لادی گینگ اندر پہاڑ روپوش ہوگیا ہے یا رات کی تاریکی میں بلوچستان کے علاقے میں فرار ہوگئے ہیں مشترکہ آپریشن میں فورسز کے پانچ سو سے زائد جوان بکتر بند گاڑیوں سمیت حصہ لے رہے ہیں
ایڈشنل آئی جی ساﺅتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، ریجنل پولیس آفیسر رانا فیصل کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک اور رینجرز حکام آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں