خان پور کی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت 2 بچوں کی جان چلی گئی
رحیم یارخان :تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور کی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کی جان چلی گئی ، متاثرین کا ہسپتال کے سامنے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
متاثرین محمد محبوب اور منصور علی نے مظاہرے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے جان بوجھ کر آپریشن میں دیر کی ہے اور ان کی مجرمانہ غفلت کے باعث 2 مختلف خواتین کے پیٹ میں بچے فوت ہو گئے ،
مظاہرین نے کہا کہ دونوں خواتین چیختی چلاتی رہیں مگر ڈاکٹرز نے کوئی توجہ نہیں کی سارا دن ہم بیٹھے رہے مگر ڈاکٹرز ہمیں خالی تسلیاں دیتے رہے مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا مظاہرین نے کہا کہ ایک ہی دن میں 2 مختلف ڈیلیوری کیسز کے دوران 2 بچوں کی موت ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر ذمہ دار لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر خان وزیر نے بتایا کہ بچے کمزور تھے اس لیے زچگی کے دوران ہی فوت ہو گئے ہیں ۔