رحیم یارخان میں اراضی معاون لائسنس متعارف کروادیا گیا
رحیم یار خان : منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی،بورڈ آف ریو نیوحکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ میں صارفین کو اراضی ریکارڈ میں بہتر ین خدمات کی یقینی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اراضی معاون لائسنس متعارف کروایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (بورڈ آف ریونیو) محمد شعیب نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں لائسنس کے لئے اپلائی کرنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے اس پروگرام کے طریقہ کار بارے تفصیلی آگہی فراہم کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) قندیل فاطمہ میمن، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان سمیت اراضی ریکارڈ سنٹرز کے انچارج سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

محمد شعیب نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صوبہ کے بے روزگار افراد کو باعزت روزگار اور عوام کو ارا ضی سے متعلقہ زیادہ سے زیادہ سہولیات کی آسان فراہمی ہے۔ اراضی کے پیمائشی سروے میں دلچسپی رکھنے والے خواہشمند افراد اور فرمز اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا کر حکومت پنجاب کے عوام دوست مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے چلنے والا اراضی معاون پروگرام ایک انقلابی قدم ہے جس سے نوجوانوں کوروزگارکے بہترین مواقع میسرآئیں گے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ منصوبے سے نا صرف زمین کے انتظامی نظام میں بہتری آئے گی بلکہ صوبے کی معاشی اور سماجی ترقی کو بھی تقویت ملی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی، بورڈ آف ریونیو کی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں