بلدیاتی ادارے بحال،شہریوں کو ایک بار پھر صاف ستھرا بنایا جائے گا ،اعجازعامر

رحیم یارخان: سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے بعد چیئرمین میونسپل کارپوریشن میاں اعجازعامر‘ وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی اور کونسلرز کو سیاسی‘ سماجی‘ کاروباری شخصیات اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر چوہدری ذوالفقار علی گل‘ سینئر صحافی نعیم بشیر چوہدری‘ رفعت شیخ‘ رانا محمد وسیم ممتاز کی قیادت میں وفدنے میونسپل کارپوریشن آفس پہنچ کر چیئرمین میاں اعجازعامر‘ وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی کواپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔

علاوہ ازیں اقلیتی برادری کی جانب سے سابق ایم پی اے سیٹھ کانجی رام‘مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ڈویژنل صدر سیمسن مختار کی قیادت میں کیلاش کمار‘ پنڈت لال‘ پیارے لال‘ سیتا رام‘ سیٹھ سلتا رام پر مشتمل وفد نے بھی میاں اعجازعامر‘ عبدالطیف بھٹی‘ کونسلرز عمرحمیدچوہدری‘ عبدالوحید بھٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئےاور روایتی اجرکیں پہنائیں۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن میاں اعجازعامر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے بعد اب ہماری اولین ترجیح شہریوں کو صحت وصفائی کے ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور شہر کو ایک بار پھر خوبصورت بنا نا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو کام سے روک کر شہریوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی گئی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پورا شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور صفائی کا نام ونشان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا وزٹ کرکے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور میونسپل کارپوریشن کے پاس دسیتاب مشینری اور وسائل کا جائزہ لیتے ہوئے دن رات ایک کرتے ہوئے شہر کو اس کی اصلی حالت میں واپس لائیں گے اور شہریوں کو ایک بار پھر صاف ستھرا چمکتا شہر نظر آئے گا۔اس موقع پر کونسلر چوہدری محمد رفیق‘ غلام فرید برڑہ‘ رانا محمدامجد‘ توقیرخان‘ جاویداقبال ماہی‘ چوہدری عبدالواحد ودیگر بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button