پولیس فوٹو گرافر منصور جلیل کے والد انتقال کر گئے,تعزیت کا سلسلہ جاری
رحیم یارخان: پولیس فوٹو گرافر منصور جلیل کے والد انتقال کر گئے، کوٹسمابہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین، بڑی تعداد میں تمام مکاتب فکر کی شرکت، تعزیت کا سلسلہ جاری۔
ڈی پی او آفس میں تعینات پولیس فوٹو گرافر ہیڈ کانسٹیبل منصور جلیل کے والد ہیڈ ماسٹر (ر) جلیل الرحمن قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ کوٹسمابہ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،
نماز جنازہ میں محکمہ پولیس سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی جس کے بعد ان کے گھر پر ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر، انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی، ایس ایچ او منٹھار ٹاؤن احمد رضا نے خصوصی طور پر ان سے تعزیت اور فاتح خوانی کی جب کہ اس سلسلہ میں دوست احباب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،
آج مورخہ 30 اپریل بعد نماز عصر بمقام کوٹسمابہ ٹنکی والے گراؤنڈ میں قرآن خوانی اور افطاری برائے ایصال ثواب منعقد کی جائے گی۔