پیٹرول پمپ کمیٹی نے ضلع میں مزید پیٹر ول پمپ لگانے کی منظوری دے دی
رحیم یار خان:ضلعی پیٹرول پمپ کمیٹی نے ضلع میں مزید پیٹر ول پمپ لگانے کی منظوری دے دی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع میں پیٹرول پمپ کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی کے اجراءکے لئے مختلف پیٹر ول پمپ کی درخواستوں کو بغور جائزہ لیا گیا اور تمام محکموں سے این او سی حاصل کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کو تنصیب کے لئے این او سی جاری کرنے کے فیصلے کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو محکمانہ این او سی جاری کرنے کے لئے مقرر ہ ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پیٹر ول پمپ کی تنصیب سے ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے۔انہوں نے ضلعی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر کو ہدایت کی کہ وہ پیٹرول پمپ مالکان سے حکومت کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پیٹرول پمپ کے اطراف میں پودے لگانے اور کچروں کے ڈبے رکھوانے کے اقدامات کو یقینی بنوائیں
جبکہ پیٹرول پمپس پر واش رومز بھی صاف رکھیں جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے پیٹرول پمپ تنصیب کی درخواستوں پر شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔