رحیم یارخان میں کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیوں میں کارروائیاں

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیوں میں کارروائیاں، اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عظمان
چوہدری نے کورونا ایس او پیز/لاک ڈاﺅن خلاف ورزی پر6ریسٹورنٹس اور12دکانیں سیل کردیں۔انہوں نے دوران چیکنگ معروف فوڈ چین سمیت متعدد شہر کے بڑے ریسٹورنٹس /ہوٹلز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا جبکہ صادق کلب میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا۔

کورونا ایس او پیز
کورونا ایس او پیز

اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف نے دوران کارروائی12دکانوں کو سیل کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹو نے 3دکانوں کو سیل اور دو مقدمات درج کرانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغا م میں کہا کہ اگر ہم کورونا سے تحفظ اور پھیلاﺅ کو روکنا چاہتے ہیں تو سب کو قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہوئے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا بصورت دیگر حالات مختلف ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اور تاجر تنظیموں پر صورت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد او رحکومتی فیصلوں کی تلقید کریں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button