کھیتوں میں کام کرنے کے دوران 9سالہ بچی سمیت 4افراد کو سانپوں نے ڈس لیا
رحیم یارخان :کھیلنے اور کھیتوں میں کام کرنے کے دوران 9سالہ بچی سمیت 4افراد کو سانپوں نے ڈس لیا‘
حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔
تھلواڑی کی رہائشی 9سالہ بشریٰ بی بی‘ ماچھکہ کے رہائشی 19سالہ خالد‘ سردار گڑھ کے رہائشی 35سالہ ریاض علی اور اسلام نگر کی 18سالہ نازیہ کو کھیلنے اور کھیتوں میں کام کرنے کے دوران سانپوں نے ڈس لیا۔
بیہوشی طاری ہوجانے پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے