رحیم یارخان میں کورونا کے 3ہزار546صحت یاب اور170اموات رپورٹ ہوئیں،ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج اضافہ کے باعث شیخ زید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اپنی طبی سہولیات میں مزید اضافہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ لہر میں بھی عید الفطر کے فوری بعد کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تھا اور امسال بھی عوام کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے افسران موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں آکسیجن کی سپلائی چین پر خصوصی نظر رکھی جائے جبکہ محکمہ ہیلتھ کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز اور ڈرگ انسپکٹرز آکسیجن کی خریدو فروخت کرنے والے کاروباری مراکز میں آکسیجن کی تعداد اور قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو رپورٹ ہوا ہے کہ کچھ عناصر آکسیجن سیلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں کا توازن بگاڑ رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں سیکورٹی ادارے بھی ایسے عناصر کی نشاندہی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں بھی کورونا وارڈ ز میں بیڈز کی تعداد بڑھائی اور آکسیجن کا بندوبست کیا جائے جبکہ فیلڈ ہسپتال کے لئے مناسب جگہوں کی نشاندہی ضلع کی چاروں تحصیلوں میںکی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 733ہے جبکہ کورونا وباءکے دوران ضلع میں4ہزار449افراد متاثر ہوئے جس میں سے3ہزار546صحت یاب اور170اموات رپورٹ ہوئیں اور ضلع میں39ہزار352افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلع کے13رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کے لئے چینی کی مقدار 1کلو سے بڑھا کر دو کلو کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور تمام صارفین کو 2کلو چینی 65روپے فی کلو گرام فروخت کی جائے۔

انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ پر مختلف شیڈز میں سبزی و پھلوں کی ہونے والی نگرانی کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام سے غریب طبقہ برا ہ راست مستفید ہو رہا ہے تاہم سبسڈی سٹالز پر عوامی ہجوم کو کم کرنے کے لئے انتظامات کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار وں میں چینی صارفین کو 2کلو فروخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاءروز مرہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر 14دکانداروں کو76ہزار جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اولین ترجیح ہے ۔

تمام منصوبے عوامی فلاح وبہبود کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع میں مختلف ڈویلپمنٹ پیکجز کے تحت جای ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی سمیت محکمہ بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میپکو، سوئی گیس و دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا لہذا تعمیراتی مراحل پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے محکمہ سوئی گیس اور میپکو کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ دونوں وفاقی محکمے اپنے کام کی رفتار میں تیزی لائیں۔

دریں اثناءڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیٹرول پمپس منظوری کی درخواستوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں 11پیٹرول پمپ کی درخواستوں پر نظر ثانی کی گئی اور قواعدو ضوابط مکمل کرنے پر 8کی منظوری جبکہ دیگر 3کو موخر کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے پیٹرول پمپ منظوری کے لئے آنے والی درخواستوں بارے بریفنگ دی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button