عوام کی جان ومال کے تحفظ جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کے لیے پولیس کی ناکہ بندی
رحیم یارخان:ضلع بھر میں عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کے لیے پولیس کی ناکہ بندی،
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت کے مطابق ای پولیس ایپ سے کوائف چیک کیے گئے۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں ناکہ بندی کی گئی جس میں پولیس نے مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کی اور اس دوران ای پولیس ایپ کے زریعے سینکڑوں افراد اور گاڑیوں کے کوائف چیک کیے جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی کھلے عام نقل و حرکت کو روکتے ہوئے ان کا کرائم ڈیٹا سامنے آنے پر انہیں گرفتار کر کے پابند سلاسل کرنا ہے،
پولیس نے ضلع کے اہم مقامات پر رات گئے تک ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا اور انسداد جرائم کے لیے گشت بھی رواں رہی، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پولیس افسران عوام کی جان ومال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری جس کے لیے پولیس افسران کو ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہیے جس کے لیے ایگل موٹر سائیکل اسکارڈ کو متحرک رکھیں تاکہ تنگ بازاروں میں بھی گشت کو یقینی بنایا جا سکے،
انہوں نے چوبیس گھنٹے علاقہ میں مختلف زرایعے سے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور علاقہ میں معلومات کے اپنے نیٹ ورک کو فعال رکھیں،
پولیس نے ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اور گاڑیوں کی شناخت کی دستاویزات ہمراہ رکھیں تاکہ چیکنگ کے دوران انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے