صادق آباد میں 10سالہ لڑکا تین بچوں کی ماں کیساتھ کالا قرار دیا گیا ہے
رحیم یارخان :دس سالہ لڑکا مخالفین نے کالا قرار دے دیا ۔ والد سے چھ لاکھ روپے جرگہ کا تقاضا ۔ پولیس سے مایوس والد نے تھانہ کوٹ سبزل کے سامنے بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی دیدی
صادق آباد کے نواحی علاقہ کوٹ سبزل کی بستی غلام رسول کوبھر نے پریس کلب صادق آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسکے بیٹے بشیر احمد کو 13 جولائی کو ان کی بستی کی دو خواتین ناہید اور فہمیدہ نے بوس و کنار کی کوشش کی جس پر میرا بیٹا بھاگ کر اپنے گھر آگیا اور والدہ کو سارا معاجرہ بیان کیا
رات کو دونوں خواتین کے عزیزوں نے ہمارے گھر کے باہر فائرنگ کی اور میرے بیٹے کو فہمیدہ کے ساتھ کالا قرار دے دیا
اے ایس پی کو درخواست دی جنہوں نے ایس ایچ او کو کاروائی کیلئے کہا مگر میری شنوائی نہیں ہورہی الٹا ملزمان اسلحہ لہرا کر ہمیں حراساں کررہے ہیں اور جرگہ چھ لاکھ روپے طلب کررہے ہین اور دھمکاتے ہیں کہ اگر رقم ادا نہ کی تو دس سالہ بشیر احمد کو قتل کردینگے
دس سالہ بشیر احمد کے والد محمد جمیل نے کہا کہ اگر پولیس نے ہمیں انصاف فراہم نہ کیا مین اپنے پورے خاندان سمیت تھانہ کے سامنے خود سوزی کرلوں گا
پولیس سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ سبزل نے موقف دینے سے انکار کردیا