پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات سات دن میں ٹریس لی
رحیم یارخان: تھانہ پکالاڑاں پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے شہری کے سپرد کر دی، ڈی ایس پی لیاقت پور ملک محمد اسلم صابر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پکالاڑاں جبران جیراڈ اور ٹیم کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،
سات روز پہلے چک 75 اے کے رہائشی شہری محمد ایوب کی موٹر سائیکل اس وقت چوری ہو گئی تھی جب وہ سرکاری ہسپتال فیروزہ سے دوائی لینے گیا ہوا تھا وہ ڈاکٹر کے کمرے میں گیا واپسی پر ہسپتال کے احاطہ میں کھڑا کیا گیا موٹر سائیکل غائب پایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او جبران جیراڈ سب انسپکٹر ذوالفقار علی اور ٹیم نے سات دن کے اندر اندر انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے واردات ٹریس کرتے ہوئے موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کے حوالے کردی جس پر شہری نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔