لائسنس جاری ہونے پر لائیرزویلفیئرکونسل کی جانب سے تقریب کااہتمام
رحیم یارخان :پنجاب بار کونسل کی جانب سے شیرجہاں خان دشتی اورچوہدری احمدمحمود عابد کو لائسنس جاری ہونے پر لائیرزویلفیئرکونسل کی جانب سے ان کے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیا گیا
جس میں چیئرمین لائیرزویلفیئرکونسل رانا نوید احمد اورصدرچوہدری محمد طیب پہلوان نے شیرجہاں خان دشتی اورچوہدری احمدمحمودعابد کو لائسنس ان کے حوالے کئے اورپھولوں کے ہار پہنائے اورمبارکباددی اورکہا کہ دونوجوانوں کی لائیرزویلفیئرکونسل میں نئے دوستوں شمولت سے ہمارے گروپ کے ممبران میں اضافہ ہوا ہے
اللہ پاک انہیں مزید عزتوں اورکامیابیوں سے نوازے۔اس موقع پرممبران لائیرزویلفیئرکونسل عامر سہیل بھٹی،آغا عامر کورائی،رانا فرازاحمد،وقاص مہاندرہ،عاکف صدیقی،رضوان بلاایڈووکیٹس نے بھی مبارکباددی۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حبیب احمد پارس سب سے زیادہ مبارکبادوصو ل کرنے والے پہلے وکیل بن گئے،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری گزشتہ روز سابق جنرل سیکرٹری مرزاامین خان کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حبیب احمد پارس کو سپریم کور ٹ کا لائسنس ملنے پران کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا انعقادکیا گیا،پ
ھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ حبیب احمدپارس کا شانداراسققبال کیاگیا، جس میں صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل،رئیس غلام مصطفی سہیل چاچڑ،سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری عامر ندیم،چوہدری نعیم آفتاب،مرزااسد اللہ خان،حافظ جنید،چوہدری جنیداقبال،خرم شاہجہان چیمہ،چوہدری اشفاق احمد سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی
اس موقع پرایڈووکیٹ سپریم کورٹ حبیب احمد پارس نے مرزاامین خان،صدربار چوہدری بشارت علی ہندل ودیگر وکلاء کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ عدالت عظمیٰ کا لائسنس ملنے پر جنتی عزت میری بارکے وکلاء نے دی میں زندگی بھر نہیں بھولو ں گا،
انہوں نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں محنت اورمستقبل مزاجی سے ہی کامیابی ممکن ہے۔صدربار چوہدری بشارت علی ہندل،سابق صدربار رئیس غلام مصطفی سہیل چاچڑاورسابق جنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے بھی مبارکباد دی اورکہا کہ حبیب احمد پارس ہماری بار میں اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں جنہوں نے کم عرصہ میں اپنی صلاحیتوں سے اپنا کمایا ہے اللہ پا ک انہیں مزید ترقیاں عطاء فرمائے۔
ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سابق وائس چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی سردار عبدالباسط خان کو ممبرسیمیناراینڈ سمپوزیم اورسابق ممبر ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہورکو چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بارکونسل بننے پران کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا،
ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء نے ودنوں ممبران پنجاب بارکونسل کا بھرپور استقبال کیا اوران پر پھول نچھاورکئے گئے۔استقبالیہ تقریب میں صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل اورجنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ نے ودنوں ممبران پنجاب بارکونسل کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر انہیں مبارکباد دی اورامید ظاہرکی کہ وہ رحیم یارخان بارکے لئے بھی نئے اقدامات اٹھائیں گے،
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے دن سے ہی وکلاء سے وعدہ کیا تھا کہ ہم غیر ضروری ہڑتال نہیں کریں گے اوراب تک ہم نے کوئی ہڑتال نہیں کی تاکہ سائلین کو بروقت انصاف مل سکے لیکن ہم ایڈیشنل سیشن جج مبشرندیم خان کی جانب سے وکلاء،کلرکس اورسائلین سے غیر مناسب رویہ برتنے پر مجبورہوکر ہم نے صرف ان کی کورٹ کی حد تک ہڑتال کی ہماراکوئی ذاتی مفاد نہیں ہم نے صرف وکلاء،سائلین اورکلرکس کی عزت وقار کی خاطریہ قدم اٹھایا ہے انشاء اللہ وکلاء کی عزت کے لئے کسی بھی حد تک جانے کوتیار ہیں
ہم امیدکرتے ہیں کہ ممبران پنجاب بارکونسل اس معاملے میں ڈسٹرکٹ بار کا ساتھ دیں گے، سابق وائس چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی سردار عبدالباسط خان اور چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہورنے کہا کہ ہم کسی کو وکلاء کی عزت وقارکو مجروح نہیں کرنے دیں گے
ہم بار کے ساتھ ہیں صدربار جو بھی اقدام اٹھائیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔آخر میں صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل نے وکلاء،کلرکس اورسائلین کی عزت ووقارکے لئے ساتھ دینے کے لئے قرار داد پیش کی جیسے تمام وکلاء نے ہاتھ اٹھاکر قرار ادا کو منظورکرلیا،
چوہدری بشارت علی ہندل نے کہا کہ جب تک ایڈیشنل سیشن جج مبشرندیم خان اپنا رویہ درست نہیں کرتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر سیءئر نائب صدرحاجی زاہد حسن ورند,اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جام عبدالمالک،ملک دوست محمد اعوان،رئیس غلام مصطفی سہیل چاچڑ،چوہدری لیاقت علی،چوہدری محمد طیب چدھڑ،چوہدری ذوالفقار علی،رائے مظہر حسین کھرل،زاہد خان بنگش،مرزاامین خان،چوہدری خالد جاوید ندیم،چوہدری اظہر اقبال،محمد احمد کانجو،جام شکیل احمد بوبرہ،چوہدری جمشید اقبال،فرحان عامر،آڈیٹر نعمانہ کانجو،میڈیم عذرا قادر،میڈیم نوشین ہاشمی،علامہ خالد سمیت وکلاء کی کثیرتعدادنے شرکت کی