مالی سال 2021-22 ترقی کاسال ہے جس میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے,نعیم شفیق
رحیم یار خان : سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ مالی سال 2021-22 ترقی کاسال ہے جس میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے اور اس خطہ کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا،
سرکاری محکمے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی پسماندگی دور کرنے کے لیے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کررہی ہے جس سے مسائل حل اور ملک ترقی کرے گا، انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، اس موقع پر عظمان چوہدری نے چوہدری نعیم شفیق کو عوامی ریلیف کے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر چوہدری افتخار وڑائچ، چوہدری لیاقت گل ودیگر موجود ہیں۔