ملتان سکھر موٹروے پر کار پر فائرنگ 1جابحق دوسرا زخمی ،ڈی پی او کا نوٹس

رحیم یارخان :متاثرہ فریق کی ذاتی دشمنی چل رہی تھی ۔ امروز بھونگ سے ماچھکہ جاتے ہوئے راستے میں نا معلوم الاسم ملزمان نے آلٹو کار پر سوار متاثرہ فریق پر فائرنگ کردی جس میں دو کس افراد زخمی ہوئے ۔

جنکو پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ہسپتال بھجوایا جن میں سے ایک کس حاجی بدل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل بھونگ اور ایس ایچ ماچھکہ کو فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچی ۔ واقع کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ۔ حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button