اصلاحات پر مبنی غیر معمولی فیصلے کئے ہیں,نگہت محمودگجر

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترمہ نگہت محمودگجرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے زبوں حالی کا شکار معیشت کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کیلئے اصلاحات پر مبنی غیر معمولی فیصلے کئے ہیں،

تحریک انصاف کی حکومت نے کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو سدھارنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے دورس نتائج برآمد ہوں گے،

Nighat Mahmood Gujjar

اب یہ طے ہو گیا ہے کہ پاکستان صرف آئین و قانون کے مطابق چلے گا، اپنے بیان میں محترمہ نگہت محمودگجرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین قیادت میں آج ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں،

تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے جبکہ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے ذاتی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دی اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت ملکی وقار بلند کررہی ہے اور عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ثابت ہوئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button