کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10دکانیں اور 1نجی کالج سربمہر(سیل) کر دیا

رحیم یار خان:اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مارکیٹس اور تعلیمی اداروں کا دورہ،

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10دکانیں اور 1نجی کالج سربمہر(سیل) کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اندرون شہر جامع قادریہ روڈ، صادق بازار، جگنو چوک، اڈا گلمرگ، فوجی چھاﺅنی چوک، درڑی سانگھی و دیگر بازاروں و مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز او رلاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کورونا ایس او پیز او رلاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کی خلاف ورزیوں پر 10دکانوںاور ایک نجی تعلیمی ادارے کو سربمہر کر دیا

اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر نہایت خطرناک اور تیزی سے پھیل رہی ہے اس موذی وائرس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت اور ادارے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں مگر عوامی تعاون کے بغیر ہم اس کا وباءکا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کرے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا ایس اوپیز کو اپنائیں اور بلاجواز گھروں سے باہر نہ نکلیں

جبکہ باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور اور پُر ہجوم جگہوں پر سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازار مرکزی عید گاہ کا بھی دورہ کیا اور اشیاءروزمرہ کی دستیابی، معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button