جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقیاتی بجٹ میں ان کا پورا حصہ اور حق دیا ہے,ہاشم جواں بخت

رحیم یارخان : صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں اس بار جو ترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے ہیں اس سے ان علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو گا

ضلع رحیم یار خان کے لیے 22 ارب روپے کے فنڈز مختص کر کے 70 سالہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے

اپنے آفس لاہور میں رحیم یار خان سے آئے ہوئے عمائدین علاقہ اور پریس کلب خان پور کے وفد سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ پہلی حکومتوں میں نہ صرف جنوبی پنجاب کے عوام کو نظر انداز کیا جاتا تھا

بلکہ ہر گزرتے سال کے ساتھ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہو رہا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس بار منظم اور مربوط طریقہ کار اپناتے ہوئے

جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقیاتی بجٹ میں ان کا پورا حصہ اور حق دیا ہے انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ ضلع رحیم یار خان میں زرعی یونیورسٹی قائم ہو کیونکہ یہ علاقہ زرعی لحاظ سے باقی اضلاع کے مقابلے میں زیادہ آگے ہے

ہاشم جواں بخت
ہاشم جواں بخت

مگر یہاں پرکاشتکاری کو جدت میسر نہیں ہے زرعی یونیورسٹی کے قائم ہونے سے باصلاحیت اور پڑھا لکھا کاشتکار آگے آئے گا
جس سے ملک بھر میں زرعی انقلاب برپا ہو گا صوبائی وزیر خزانہ نے پریس کلب خان پور کے وفد جس کی قیادت صدر پریس کلب ریاض احمد بلوچ کر رہے تھے ،
اس وفد میں جنرل سیکرٹری راؤ محمد شفیق ، صدر یونین آف جرنسلٹ خالد خان گورگیج اور سابق صدر پریس کلب اطہر جاوید شامل تھے ،
سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب غربت ، پسماندگی کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف کام جاری ہے بلکہ عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں
ضلع رحیم یار خان کے لیے حالیہ بجٹ میں 22 ارب روپے کی خطیر رقم مختص ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عوامی فلاح اور ترقی کا سفر آگے تک جاری رہے گا

انہوں نے پریس کلب خان پور کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائیش کے لیے جلد فنڈز کی فراہمی کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیے گئے
فنڈز پر کام ایک ماہ کے اندر شروع ہو جائیں گے اور آنے والے چند دنوں میں باقاعدہ منصوبوں کے سنگ بنیاد کاکام شروع ہو گا اور ہر کام کو اسی حکومت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تھانہ کچہری کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور پاکستان میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شکست کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو اپنی اور حکومت کی کارکردگی کا خوب انداز ہ ہو گیا ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button