وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کوصحیح معنوں میں ریلیف فراہم کررہے ہیں,نگہت محمود
رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محترمہ نگہت محمودگجرنے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کوصحیح معنوں میں ریلیف فراہم کررہے ہیں،
عوام کو صحت و تعلیم کی جدید سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جارہی ہیں، پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
اپنے بیان میں نگہت محمودگجرنے کہاکہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کی باتیں صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہیں،
اب ایسا ممکن نہیں گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں مزدور طبقے کا ہر سطح پر استحصال ہوتارہا سابق حکمرانوں کی پالیسیوں سے مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار اور فاقہ کشی پر مجبور ہوا،
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین قیادت میں آج ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں،
تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے جبکہ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے ذاتی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دی اور بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت ملکی وقار بلند کررہی ہے اور عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ثابت ہوئی۔