خانپور:اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا
رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔
گراں فروشوں کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مسرت عباس نے سبزی منڈی، فروٹ فروشوں اور دیگر اشیا خوردونوش کی دوکانوں کے ریٹ لسٹ چیک کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چیف آفیسر میونسل کیٹی مسرت عباس نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات ملنے کے بعد گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا،انہوں نے شہر کی مختلف کھانے پینے کی ایشاء فروخت کرنی والی دوکانوں کو چیک کیا اور سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت پر اشیا خوردونوش بیچنے والے دوکانداروں کو جرمانہ عائد کیا تاکہ شہری سرکاری نرخوں پر اشیاء ضروریہ خرید سکیں۔