رحیم یارخان میں 6 ون ویلرز گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے۔
رحیم یارخان : عید الفطر پر ون ویلنگ کی حوصلہ شنکنی کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی 6 ون ویلرز گرفتار مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز کی خصوصی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں نوجوانوں اور دیگر افراد کو ون ویلنگ کی تباہ کارئیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹریفک و ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عید الفطر کے موقع پر ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی ہو سکے اور حادثات نہ ہونے پائیں،
اسی سلسلہ میں انچارج ٹریفک پولیس شاہد اقبال سنگھیڑا نے بتایا کہ اب تک چھ ون ویلرز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔