رحیم یار خان:ڈیری پروڈکٹس پر لیبلنگ نہ ہونے پر سویٹس شاپ کو 30ہزار روپے جرمانے عائد
رحیم یار خان میں ماہ صیام میں پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک معیاری خوراک کے لیے سرگرم ہیں اس سلسلہ میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور معمولی نقائص پر جرمانے عائدکئے گئے
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ ڈیری پروڈکٹس پر لیبلنگ نہ ہونے پر سویٹس شاپ کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی پائے گئے کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر سویٹس اینڈ بیکرز کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
جبکہ سویٹس شاپ کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے پر 12ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیاغیر معیاری اشیاء کا استعمال انسانی جسم میں مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔