دارالامان میں خواتین و بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دارالامان کا دورہ کرتے ہوئے ادارہ کی انتظامیہ اور مقامی این جی اوز کے تعاون سے دارالامان میں نئی ڈسپنسری کا افتتاح اور مقیم خواتین و بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارالامان زوبیہ مدثر، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر رانا سجاد احمد سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں مقیم خواتین وبچوں کو طبی سہویات کی فراہمی کے لئے ڈسپنسری کے قیام اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مستقل بنیادوں پرلیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین و بچو ں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرکی تعیناتی سے ادارہ میں بھی مناسب دیکھ بھال ممکن ہو سکے گی ۔

انہوں نے دارالامان میں نئی ڈسپنسری کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور سپرنٹنڈنٹ دارلامان کی سربراہی میں پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ دکھی او ربے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے دارالامان کی نئی عمات کے لئے سرکاری جگہ کی فراہمی سمیت تعمیری منظوری کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرتے ہوئے ان سے دا رالامان انتظامیہ میں دستیاب سہولیات اور عملہ بارے معلومات حاصل کی جس پر تمام خواتین و بچوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خوشی کے تہوار پر بے سہارہ اور دکھی افراد کی شمولیت ایونٹ کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان خواتین اور بچوں کی کفالت اور قانونی رہنمائی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی تاہم دارلامان میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر نے ڈپٹی کمشنر کو ادارہ کے مختلف شعبہ جات ، دستیاب سہولیات اور سیکورٹی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button