فاطمہ فرٹیلائزر مختار گڑھ کی طرف سےواٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبے کا افتتاح
رحیم یارخان :ماچھی گوٹھ (نمائندہ خصوصی)موضع بیگ مہر بستی نمبردار جمیل احمد مہر میں فاطمہ فرٹیلائزر مختار گڑھ کی طرف سےواٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا
افتتاح جی ایم ایم فاطمہ فرٹیلائزر مختار گڑھ پرویز فاتح نے کیا جبکہ اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر مختار گڑھ کےنوید احمد ،احسن سرفراز ،حامد رضا، نعمان خان کے علاوہ معززین علاقہ رئیس فیض احمد مہر، عطا محمد مہر، عبدالغفار مہر ،ہدایت اللہ مہر ،مولا بخش مہر، ذوالفقار مہر، جعفر مہر، عبدالعزیز، مختار احمد، عبیداللہ مہر، خیر محمد مہر ودیگر موجود تھے
اس موقع پر نمبردار جمیل احمد مہر نے فاطمہ فرٹیلائزر مختار گڑھ کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور علاقائی مسائل اور زیرزمین پانی کی خراب صورتحال پر آگاہ کیا
جسےپر جی ایم ایم پرویز فاتح نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر مختار گڑھ نے ہمیشہ صحت، تعلیم کے شعبوں میں اقدامات کرنے کی بہترین کوشش کی ہے
انشاءاللہ علاقے کی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کریں گے