خانپور میں ریڑھی بانوں کو جرمانے لگانے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

خان پور : ریڑھی بانوں کو جرمانے لگانے پر متاثرین کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج ، میلاد چوک میں سبزی اور فروٹس سمیت قصابوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہمیں ناجائز جرمانے لگا رہے ہیں حالانکہ ہم سرکاری ریٹ پر سبزیاں اور گوشت فروخت کرتے ہیں پھر بھی ہم جرمانوں کی زد میں ہیں ،
ریڑھی بانوں کو جرمانے

متاثرین نے کہا کہ افسران کا جو بندہ خریداری کرنے آتا ہے پوری ریڑھی سے چھانٹی کر کے چیز خریدتا ہے اور ریٹ عام چیز کا دیتا ہے انہوں نے کہا کہ چھانٹی کر کے خرید کی گئی چیز عام ریٹ پر نہیں بیچ سکتے ،

قصاب ایسوسی ایشن کے صدر محمد یٰسین نے کہا کہ افسران ریٹ چیک کروانے کے لیے جو خریدار بھیجتے ہیں وہ بون لیس گوشت بھی ہڈی والے گوشت کے ریٹ پر مانگتے ہیں اور اگر نہ دیں تو مہنگے داموں فروخت کرنے کے الزام میں بھاری جرمانے عائد کر دیتے ہیں

انہوں نے کہا کہ شدید مہنگائی میں ہمارے گھروں کے چولہے بند ہو چکے ہیں انتطامیہ ناجائز جرمانے کر کے ہمیں خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے متاثرین نے اپیل کی کہ ارباب اختیار نوٹس لے کر انصاف مہیا کریں ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button