رحیم یارخان : 23 ستمبر کو پختون کلچر ڈے رحیم یار خان میں منایا جارہا ہے
خان پور :چیئرمین پختون اتحاد پاکستان سردار ظفر خان ترین کا خان پور پہنچنے پر پختون اتحاد پاکستان کے عہدیداران اور ممبران، ورکرز نے بھرپور والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیا ں نچھاور کی گئیں اور مالا پہنائی گئی،
سردار ظفر خان ترین نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون اتحاد پاکستان میں صرف پختون اور پٹھان کے علاوہ سرائیکی پنجابی مہاجر سمیت ہر پاکستانی اس تنظیم کا حصہ بن سکتا ہے
انہوں نے کہا ہماری تنظیم کی ممبر سازی شروع ہو چکی ہے آپ سب سے گزارش ہے ہماری تنظیم کا حصہ بنیں نوجوان اور بزرگ اس کا حصہ بنیں سردار ظفر خان ترین نے کہا 23 ستمبر کو پختون کلچر ڈے رحیم یار خان میں منایا جارہا ہے
لوگ زیادہ سے زیادہ اس کلچر ڈے میں شرکت کریں اور ہمارے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں خان پور میں تقریب کے میزبان شہزاد خان پٹھان ، جام بلال لاڑ تھے تقریب میں محمود زلمی ، سردار رفیق خان چانڈیو و دیگر بھی شریک تھے ۔